لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد 7شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات اور راولپنڈی میں کورونا وائرس کے کیسز کو بڑھنے کیلئے حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکریٹری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چوبیس جولائی تک دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
لاہور میں ، چونگی امر سندھو کا تجارتی علاقہ ، ای ایم ای بلاک ٹاؤن شپ ، جوہر ٹاؤن، گرین سٹی ، گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ اسکیم اور واپڈا ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
فیصل آباد میں وارث پورہ ، ڈی ٹائپ کالونی ،منڈی کوارٹرز ،علامہ اقبال کالونی ، رضا آباد ،رضا گارڈن ، ایڈن گارڈن ، عبداللہ گارڈن ، ال نجف کالونی ، مدینہ ٹاؤن ، آمنہ آباد ، نثار کالونی ، مسلم ٹاؤن بلاک بی اور اور پیپلز کالونی میں نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔لاہور روڈ ، نیا بازار ، مسجد بازار ، چرچ سے نشاط سینما چوک اور دیگر علاقوں تک جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی۔
ملتان میں حور ملز ، ایس این جی پی ایل رہائشی کالونی ، کسٹم آفس کالونی ،کلمہ چوک ا سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گے ۔
دریں اثناء سیالکوٹ میں فوارہ چوک کے قریب توصیف مارکیٹ ، تحصیل ڈسکہ ، ال یوسف پلازہ ، قیوم اسٹریٹ شہاب پورہ اور مظفر پور کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بولیویا کی صدر کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا،جینائن اینیزنے خود کو قرنطینہ کرلیا