کراچی سمیت سندھ بھر میں نئی ایس او پیز کے تحت آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کورونا کا خوف، ملک کے مختلف شہروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی، ٹرانسپورٹ بند
کورونا کا خوف، ملک کے مختلف شہروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی، ٹرانسپورٹ بند

صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے سرکاری حکم نامے کے تحت آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ آج سے 28 فروری تک نئی ہدایات اور ایس او پیز نافذ العمل ہوں گی جن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔

سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر اور 50 فیصد کو دفاتر میں کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمۂ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ کورونا کیسز کے علاقوں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔

مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز اور دیگر تجارتی مقامات ہفتہ وار 6 روز صبح 6 سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے تاہم ہسپتال، میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں، بیکریاں اور پٹرول پمپس کو مقرر کردہ اوقاتِ کار سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے فیصلے کے تحت تفریحی پارکس  شام 6 بجے تک بند کردئیے جائیں گے۔ شادی ہالز میں انڈور تقریبات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات کھلے مقامات پر رات 10 بجے تک ختم کرنا ہوں گی۔

کسی بھی شادی کی تقریب میں صرف 300 افراد کو شرکت کی دعوت دی جاسکے گی۔ شادیوں میں انڈور کھانے کے ساتھ ساتھ بوفے پر بھی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ ریسٹورنٹس، آؤٹ ڈور، ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس کسی بھی وقت فراہم کرسکیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے ضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافدکردیاگیا،دو سب ڈویژنز کی7یوسیزعلاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکرنے کانوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاہے ان میں سب ڈویژن اورنگی کی یوسی10 گبول کالونی، یوسی 11داتانگر،یوسی12مجاہدآباد،سب ڈویژن مومن آباد کی یوسی2ہریانہ کالونی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ضلع غربی کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافدکردیاگیا

Related Posts