لاہور میں کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت نے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسزمیں اضافہ،ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ اور مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
کورونا کیسزمیں اضافہ،ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ اور مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

داتا کی نگری لاہور میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر محکمۂ صحت پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد لاہور میں کورونا کیس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ محکمۂ صحت پنجاب نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسمارٹ لاک ڈاؤن 6 علاقوں میں نافذ کردیا۔

جن علاقوں پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا، ان میں بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز 3 اور 5 کی گلیاں شامل ہیں۔ فیصل ٹاؤنن، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کے علاقوں میں بھی گلیوں کو سیل کردیا گیا۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں دفاتر، مارکیٹس اور ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے۔ عوام صرف ضرورت کے وقت گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں نئے سرکاری حکم نامے کے تحت  اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔

 سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ 2 فروری سے 28 فروری تک نئی ہدایات اور ایس او پیز نافذ العمل ہوں گی جن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر اور پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سندھ بھر میں نئی ایس او پیز کے تحت آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts