مدینہ منورہ: مقدس شہر مدینہ منورہ میں ایک گروپ کی جانب سے پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد کا گھیراؤ کیا گیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف نعرے بازی کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں حکومتی عہدیداروں اور وفاقی وزراء کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں لوگوں کے ایک گروپ کی جانب سے بدتمیزی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
وزیراعظم کے خلاف ”چور، چور“ (چور، چور) کے نعرے لگائے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی کو سعودی سیکیورٹی فورسز نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی عرب میں چور چور اور غدار کے نعرے لگ گئے۔#PMShehbazInKSA #MarchAgainstImportedGovt #MMNewstv pic.twitter.com/xrVudh7ZTl
— MM News TV (@mmnewsdottv) April 28, 2022
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور اعلیٰ سطحی سعودی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین اور ایم این ایز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دی۔ بعد ازاں انہوں نے مسجد نبوی (ص) میں نماز مغرب بھی ادا کی۔
مزید پڑھیں:نیب کا اقدام، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس منظور