ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اور ٹوئٹر سے آگے نکل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اور ٹوئٹر سے آگے نکل گئی
ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اور ٹوئٹر سے آگے نکل گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل ٹک ٹاک اور ٹوئٹر سے آگے نکل گئی ہے جس کا اعتراف ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایلون مسک نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپ ٹروتھ سوشل درحقیقت ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو ایپل اسٹور پر  شکست دے چکی ہے۔ 

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کرکے واضح کیا کہ ایپل اسٹور پر سوشل میڈیا صارفین ٹک ٹاک اور ٹوئٹر کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل کو زیادہ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے فیچر میں مزید آسانی کردی گئی

قبل ازیں ٹوئٹر، فیس بک اور یو ٹیوب سمیت متعدد تمام بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹس نے سابق امریکی صدر کے پیغامات اور بیانات پر پابندی عائد کردی جس پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ پر کام شروع کردیا۔

ٹروتھ سوشل کے نام سے متعارف کرائی گئی ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپ کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا ہے۔ 2 روز قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا کہ میرا ٹوئٹر پر واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایلون مسک چاہے عائد کی گئی پابندی واپس بھی لے لیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتےسے ٹرتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کروں گا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا دور ختم ہوتے ہی ان کے بیانات پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ 

Related Posts