پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی

کراچی: جمعہ کے روز کاروبار کے ابتدائی اوقات میں مسلسل فروخت کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ معمولی مندی کا شکار ہو کر بند ہوگئی، ایک روز قبل بھاری مندی نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی بلند تجارتی خسارے، کرنسی کی قدر میں کمی اور بڑھتی ہوئی افراط زر کے حوالے سے معاشی غیر یقینی صورتحال کے درمیان انتہائی ہنگامہ خیز سیشن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی حیرت انگیز رہی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 2134.99 پوائنٹس کی مندی

اسٹاک مارکیٹ میں 297پوائنٹس کی تیزی

کے ایس ای 100 انڈیکس جمعہ کو ٹریڈنگ کے پہلے 20 منٹ کے اندر 42,751 تک گر گیا، جو انٹرا ڈے کی کم ترین سطح تھی۔ تاہم، مارکیٹ دھیرے دھیرے ابتدائی جھٹکے سے سنبھل گئی اور انڈیکس میں کی جانے والی سرمایہ کاری معمول پر آنے لگی۔ 

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1.32 پوائنٹس کی کمی سے 43,232.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے بینچ مارک پالیسی ریٹ میں ایک اور بڑے اضافے کی توقع کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم رہی۔ 

مجموعی طور پر کاروبار کا رجحان معمولی حد تک منفی رہا جس میں ورلڈ کال ٹیلی کام 24.35 ملین شیئرز کے ساتھ والیوم لیڈر ثابت ہوا، اس کے بعد 20.56 ملین شیئرز کے ساتھ TPL پراپرٹیز اور بائیکو پیٹرولیم 16.96 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

جمعہ کو 330 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 115 میں اضافہ، 205 میں کمی اور 10 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ معمولی مندی کے ساتھ 42 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوئی جسے کسی قدر حوصلہ افزاء قرار دیاجارہا ہے۔ 

Related Posts