نیویارک :امریکا میں ناول کورونا وائرس سے چھ ہفتوں کا ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے ،اس مہلک وائرس سے مرنے والا یہ سب سے کم عمر مریض ہے۔
ریاستی گورنر نیڈ لیموٹ نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج یہ دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ کورونا سے امریکا میں نومولود بچے کی ہلاکت ہوگئی ہے۔
ریاستی گورنر نے مزید بتایا کہ نومولود کو گذشتہ ہفتے اسپتال میں لایا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے بعد بچے کو بچایا نہیں جاسکا، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اس بچے میں کورونا وائرس پایا گیا تھا جس کی رپورٹ گزشتہ رات ہی آئی تھیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 9لاکھ 36ہزار افراد متاثر، 47ہزار245ہلاک