کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مزید 6 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایاکہ کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون سے مبینہ متاثرہ یہ 6 افراد بیرونِ ملک سے کراچی پہنچے تھے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ان تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ اومی کرون کی تصدیق کے لیے ان افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا میں کورونا کے علاج کیلئے پہلی بار گولی کا استعمال منظور