کراچی، صفورا غازی گوٹھ میں دھماکہ، 6 افراد زخمی ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

شہرِ قائد کے علاقے صفورا غازی گوٹھ کے ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ گھر کے واٹر ٹینک میں صفائی کے دوران ہوا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واٹر ٹینک میں صفائی کے وقت گیس بھر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سوئی میں دھماکہ، 4 رضا کار جاں بحق، 10 افراد زخمی

کراچی، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 2بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی

گیس بھر جانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے نے 6 افراد کو زخمی کردیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ دھماکے سے گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے میٹروویل سائٹ ایریا میں واقعے ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

رواں ماہ کی ابتدا میں ہی ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار بھی گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کا تعلق 1 ہی خاندان سے تھا۔

پولیس کے مطابق گیس لیکج دھماکے کا واقعہ 8 جنوری کو صبح 6 بجے مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع گھر کے اندر پیش آیا، دھماکے کی وجہ سے گھر کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا۔

Related Posts