6خلیجی ریاستوں کا اسلام سے متصادم مواد نشر کرنے پر نیٹ فلکس کو انتباہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

  6خلیجی ریاستوں نے اسلام سے متصادم مواد نشر کرنے پر نیٹ فلکس کو خبر دار کیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی میڈیا ریگولیٹر اور چھ رکنی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری ایک بیان میں نیٹ فلکس کو خاص کسی مواد کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے، تاہم صرف اس مواد کا حوالہ دیا ہے جوجنسی اقلیتوں کو ظاہر کرنے والے شوز، اسلامی اور معاشرتی اقدار سے متصادم ہو ۔

علاقائی حکام پلیٹ فارم کی ہدایات کی تعمیل پر عمل کریں گےاور خلاف ورزی کرنے والا مواد نشر ہونے کی صورت میں ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ممالک شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جی سی س نے خاص طور پر جارحانہ سمجھے جانے والے مواد کی شناخت نہیں کی تاہم سعودی سرکاری خبر رساں چینل الاخباریہ کے ایک حصے نےنیٹ فلکس کےڈرامائی احاطہ کے تحت بچوں کے لیے فلمیں اور سیریز میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والے مناظر کی مذمت کی ہے۔

Related Posts