آصف غفور سمیت پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج میں 6میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کہ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز ، میجر جنرل سردار حسن ، میجر جنرل اظہر حیات ، میجر جنرل آصف غفور ، میجر جنرل سلمان فیاض غنی ، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔

جنرل ہیڈ کوارٹر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 237 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی کے ایک روز بعد اعلیٰ سطح کی ترقیاں کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ اگرچہ کمانڈروں کی کانفرنس کے بعد جاری کردہ آئی ایس پی آر کا بیان فوج میں ہونے والی ترقیوں کے بارے میں کوئی ذکر نہیں ہے ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے جیو اسٹریٹجک ، علاقائی اور قومی سلامتی کے ماحول کا جائزہ لیا اور لائن آف کنٹرول اور داخلی سلامتی و سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،فورم نے افغان امن عمل میں مثبت پیشرفت کا ایک جامع جائزہ بھی لیا۔

اس اجلاس میں بھارتی ریاست کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے ناقابل تردیدشواہد سامنے آنے پرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

فورم نے زور دیا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے ، دہشت گردی کی تنظیموں کی مالی اعانت میں ملوث ہونے اور پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لئے خاص طور پر آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دہشت گردتنظیموں کو تربیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں حالیہ اضافے پر غور کرتے ہوئے فورم نے آبادی کو بچانے کے لئے تمام اقدامات زیر غور لانے کا عزم کیا۔ فورم نے کورونا کی صورتحال اور دوسری لہر کے بعد وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر بھی غور کیا۔

مزید پڑھیں:پاک فوج تمام داخلی و بیرونی چیلنجوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی طور پر تمام کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ قومی کوششوں کی حمایت کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Related Posts