کراچی میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی، ایس آئی یو پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی، ایس آئی یو پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
کراچی میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی، ایس آئی یو پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی میں3 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو پولیس نے 3 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایم اے جناح روڈ بس اڈے سے گرفتار کیا گیا۔

ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل جمشید کوارٹرز سے 3 کروڑ روپے کے پرائز بانڈ لوٹ لیے تھے جنہیں لے کر ملزمان دوسرے شہر فرار ہونے والے تھے۔

ملزمان کو انٹر سٹی بس کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔ دورانِ گرفتاری ملزمان کے قبضے سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے بانڈز برآمد ہوئے۔ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی بتایا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا ڈکیت گروہ 8 افراد پر مشتمل ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ گروہ میں شامل کچھ ملزمان پہلے بھی جیل جاچکے ہیں جو عادی ملزمان ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: خوشاب میں عدالت جانے والوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Related Posts