کراچی: سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیمان چاؤلہ نے کراچی کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سائٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صنعتوں کے گیس پریشر میں کمی کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطلوبہ پریشر کے ساتھ صنعتوں کو فی الفور گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 3دن سے سائٹ کی صنعتوں میں گیس کا پریشرنہ ہونے کے برابر ہے جس سے پیداواری سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوگئی ہیں اور صنعتکاروں باالخصوص برآمدی صنعتوں کو پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وبا سے پیداہونے والے سنگین بحرانوں میں صنعتوں کو پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کرنے میں پہلے ہی دشواریوں کا سامنا ہے۔
ان تمام تر مشکلات کے باوجود صنعتکار برادری ملکی معیشت کوکورونا سے پڑنے والے اثرات سے بچانے میں اپنا کردار کررہی ہے مگر ایس ایس جی سی کے یہ حالیہ اقدام نے صنعتوں کی بحالی تو دور کی بات صنعتوں کو بند کرنے پرمجبورکردیا ہے جس کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں اہم شخصیات کی تھپکی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ، کے الیکٹرک کی اجارہ داری بحال