سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کی فراہمی معطل،پیداواری سرگرمیاں رک گئیں،ریاض الدین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SITE industrialists

کراچی: سائٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرریاض الدین نے کہا ہے کہ جمعرات سے سائٹ میں گیس پریشر صفر،برآمدی آرڈرز کی تکمیل مشکل ہو گئی، سائٹ صنعتی ایریا میں گیس کی فراہمی معطل،پیداواری سرگرمیاں رک گئیں،سوئی سدرن گیس کو مکمل گیس پریشر کے ساتھ بلاناغہ گیس فراہمی کی ہدایت کی جائے۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ریاض الدین نے صنعتوں کو وعدے کے مطابق مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی عدم فراہمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتکاروں کے ساتھ مختلف اجلاسوں میں کیے گئے وعدوں کے مطابق صنعتوں کو بلاکسی ناغہ اور مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر برآمدی آرڈرز کی بروقت شپمنٹ ممکن نہیں ہوسکے گی جس کے نتیجے میں غیر ملکی آرڈرز منسوخ ہونے کے خدشات ہیں۔

ریاض الدین نے حکومت سے اپیل میں کہا کہ موسم سرما کی آمد سے قبل صنعتکاروں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی سطح پر متعدد اجلاسوں یہ وعدہ کیا تھا کہ صنعتکار اگر معمول کے ٹیرف سے زائد نرخ پر گیس لینے پر رضامند ہوں تو انہیں بلاتعطل اور پیداواری طلب کے مطابق گیس فراہم کی جائے گی مگر افسوس زائد گیس ٹیرف کے باوجود صنعتوں کو گیس فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سائٹ کی صنعتوں کو گیس نہ ملنے سے پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثرہورہی ہیں۔ جمعرات کے روزسے ہی سائٹ میں گیس پریشر صفر ہے جس سے صنعتیں نہیں چلائی جاسکتیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کی روک تھام کیلئے کراچی کے ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایک طرف صنعتوں کے فروغ اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے صنعتکاروں سے تعاون طلب کرتے ہیں تو دوسری جانب صنعتوں کو نہ گیس دی جاتی ہے اور نہ بجلی۔ ایسی صورتحال میں نہ تو صنعتوں کو فروغ ملے گا اور نہ ہی ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا بلکہ پیدواری سرگرمیاں مسلسل رکاوٹ کا شکار ہونے کی صورت میں صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

ریاض الدین نے ملک کے بہتر ترین معاشی مفاد میں صنعتوں کو بلاتعطل اور مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سوئی سدرن گیس کواس حوالے سے سخت ہدایات جاری کی جائیں کیونکہ صنعتی پیداواری سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنا وزیراعظم عمران خان کے صنعتوں اور برآمدات کو فروغ دینے کے ویژن کے خلاف ہے۔

Related Posts