چنیوٹ:جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراؤنڈ کے قریب افسوس ناک واقع پیش آیا، ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں اسکول جاتے ہوئے دو بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔
چنیوٹ کے علاقے جھمرہ روڈ اسلامیہ کالج گراونڈ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بہن بھائی کی شناخت 18 سالہ تیمور اور 15 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے جو اسکول جارہے تھے، دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، کمپنی ملازم 85لاکھ سے محروم