ڈیرہ اسما عیل خان، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد مارا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DI khan CTD
ڈیرہ اسما عیل خان، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب اہم دہشتگرد مارا گیا

ڈیرہ اسما عیل خان: سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کوٹلہ سیدان نہر کے قریب کاروائی کے دوران ڈیرہ پولیس کو پولیس پر حملوں سمیت دہشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اقبال کھیارہ گروپ کے اہم دہشتگرد مارا گیا، ایک دہشتگرد فرار، دستی بم اور پستول برآمد۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تھانہ ڈیرہ ٹائون کے علاقہ کوٹلہ سیدان نہر کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کے دوران مشکوک موٹر سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر مشکوک موٹر سواروں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت کفایت اللہ ولد اشرف سکنہ چاہ خانوالہ پروآ اور فرار ہونے والے دہشرگرد کی شناخت محمد شعیب کے نام سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد ڈیرہ پولیس کو پولیس کو پروآ پولیس موبائل حملے کے علاوہ دیگر چھ اہم مقدمات میں مطلوب تھا۔

ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کوٹلہ سیدان نہر کے قریبی علاقے کو گھیرے میں لیکر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Related Posts