انڈسٹری میں کام نہ ہونے سے گلوکاروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، مسکان جے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈسٹری میں کام نہ ہونے سے گلوکار وں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، مسکان جے
انڈسٹری میں کام نہ ہونے سے گلوکار وں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، مسکان جے

کراچی: معروف گلوکارہ وماڈل مسکان جے کا کہنا ہے کہ عرصہ درازسے لائیو شوز ختم ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی کام نہ ہونے سے گلوکاروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک انٹر ویو میں مسکان جے کا کہنا تھا کہ شوبز میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو کام نہ ہونے کے باعث پہلے ہی شدید مشکلات سے دوچار تھا اوررہی سہی کسر کورونانے پوری کردی ہے۔

مسکان جے نے کہاکہ جب فلم انڈسٹری میں سر گرمیاں عروج پکڑیں گی تو اس سے جڑے ہوئے شعبے بھی ترقی کریں گے۔ مگر موجودہ ادوار میں ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان دنوں جب موسیقی میں کوئی خاص کام نہیں ہو رہا میں نے اس کے باوجود اپنی مشق نہیں چھوڑی اورروزانہ دو گھنٹے ریاضت کرتی ہوں۔

مسکان جے نے کہا کہ نئے فنکار محنت کرنے سے گھبراتے ہیں جبکہ میری ذاتی رائے ہے کہ موسیقی ایسا شعبہ ہے جہاں پر کوئی سفارش اور شارٹ کٹ نہیں چلتا بلکہ آپ کواپنی خوبصورت گائیکی کے بل بوتے پر ہی مقام بنانا پڑتاہے۔آج کل کے فنکار شارٹ کٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویلنٹائن ڈے: اداکارہ حرا مانی نے ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کردی، مداح برہم

Related Posts