بیوی سے لڑائی، گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو سالوں نے قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani singer

لاہور: معروف گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو بیوی سے لڑائی کے بعد سالوں نے قتل کردیا، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

گلوکارہ شبنم مجید کا کہنا ہے کہ میرے بھائی اور بھابھی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی میں لڑائی ہوئی اور کچھ دیر بعد گولیاں چلنے کی آواز آئی۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ہم نے گھر سے باہر نکل کر دیکھا تو میرا بھائی خون میں لت پت تھا، ہم نے اس کو اسپتال پہنچایا لیکن وہ بچ نہیں سکا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی جاہل عوام ریپ کی وجوہات نہیں جانتی، آمنہ الیاس

گلوکارہ شبنم مجید نے مقتول کے سالوں پر قتل کا الزام عائد کیا ہے، پولیس نے بادامی باغ میں قتل کا مقدمہ درج کرکے شبنم مجید سمیت عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔

Related Posts