این سی او سی نے ہماری تجاویز پر عمل نہیں کیا تو سندھ حکومت خود فیصلہ کریگی، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہماری تجاویز پر عمل درآمد نہیں کیا تو سندھ حکومت خود فیصلہ کریگی، وزیر اعلیٰ سندھ
ہماری تجاویز پر عمل درآمد نہیں کیا تو سندھ حکومت خود فیصلہ کریگی، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اگر این سی او سی نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی منظوری نہیں دی تو سندھ حکومت خود بند کردے گی، حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف پولٹری ویکیسن ریسرچ سینٹر کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے جو کرونا ویکسین منظور کی ہے وہ دستیاب ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی سے سنگل ڈوز ویکسین کی خریداری کیلئے بات ہوئی ہے، مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ کرونا ویکسن کیلئے ہر عمر کے افراد کی رجسٹریشن کی جانی چاہئے، تاکہ طلب کا پتہ چل سکے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے سندھ حکومت کی کوئی تجویز مسترد نہیں کی، گذشتہ برس سندھ حکومت نے بروقت اقدامات کے ذریعے کرونا وبا کو کنٹرول کیا، انہوں نے سوال کیا کہ اگر لاک ڈاؤن کا اقدام صحیح نہیں تھا تو وفاق اور دیگر صوبوں نے کیوں کیا؟

مراد علی شاہ کہا کہ کرونا ویکسینشن کے حوالے سے پاکستان خطے میں سب سے پیچھے ہے، انہو نے بتایا کہ کرونا کی سنگل ڈوز ویکسین کی خریداری کیلئے چینی کمپنی سے بات ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈریپ کی جانب سے جس کرونا ویکسین کی منظوری دی گئی ہے وہ دستیاب ہی نہیں ہے،اس سے قبل مراد علی شاہ نے انسٹی ٹیوٹ کے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کو خط کیوں لکھا؟ وزیرِ اعلیٰ سندھ آئی جی مشتاق مہر پر برہم

Related Posts