سندھ حکومت نے آٹے کی قیمتیں مستحکم کرنے کیلئے گندم کوٹے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے آٹا چکیوں اور فلو ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 30 ستمبر تک فلورملز کو 56،000 میٹرک ٹن گندم جاری کیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

قبل ازیں سندھ حکومت نے آٹے کی خوردہ سرکاری قیمت 65 روپے فی کلو مقررکردی تھی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار وطن واپسی پر وزیر خزانہ بن سکتے ہیں، حکومت اُن کے تجربے سے استفادہ کرے گی۔ رانا ثناء اللہ

سندھ حکومت کی جانب سے آٹے کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا ریٹیل قیمت پر 650 روپے کا فروخت کیا جائے گا۔

Related Posts