چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف سندھ رینجرز کارروائی کرے، شہریوں کا مطالبہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Karachi Metropolitan Corporation
چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف سندھ رینجرز کاروائی کریـ‘ شہریوں کا مطالبہ

کراچی : چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف سندھ رینجرز کاروائی کرے،شہریوں سے اضافی فیس کے نام پر بھتہ وصولی اور غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کیخلاف سندھ رینجرز کردار ادا کرے‘ شہریوں کا مطالبہ۔

گلوبل فائونڈیشن کے چیئرمین محمد احمد دائود نے مطالبہ کیا ہے کہ چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف سندھ رینجرز کاروائی کرے۔ شہریوںپر تشدد اور اضافی فیس وصولی کیخلاف سندھ پولیس نے آنکھیں بند کرلی ہیں۔

15پر شکایات کے باوجودبھی ان مافیا کیخلاف کاروائی نہیں کی جاتی ہے۔ چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف شکایات درج کروانے کا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ہے ۔ شکایات سیل صرف شکایات موصول کرنے کی حد تک ہیں ان پر کاروائی سے گریز کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :کر اچی میں ٹریفک پولیس اہلکار نے کارکے بونٹ پر بیٹھ کر گاڑی روک لی،ویڈیو وائرل

پارکنگ مافیا شہریوں سے زبردستی اضافی رقم وصول کرتی ہے اور نہ دینے کی صورت تشدد یا گاڑی کو نقصان پہچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

پارکنگ ایریا میں اگر گاڑی پارک نہ کی جائے تو ٹریفک پولیس عملہ گاڑی لفٹ کرکے تھانہ منتقل کردیتا ہے۔ پارکنگ مافیا کیخلاف کمشنر کراچی بھی کاروائی سے گریز کررہے ہیں ان مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

Related Posts