کراچی میں سندھ رینجرز کے فری میڈیکل کیمپ سے 1 ہزار 447 مریض مستفید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سندھ رینجرز کے فری میڈیکل کیمپ سے 1 ہزار 447 مریض مستفید
کراچی میں سندھ رینجرز کے فری میڈیکل کیمپ سے 1 ہزار 447 مریض مستفید

کراچی میں سندھ رینجرز نے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس سے 1 ہزار 447 مریض مستفید ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کھیتون والا اسکول میں کیا گیا جس کے دوران شہریوں کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔

رینجرز کے میڈیکل کیمپ میں جنرل فزیشن، ماہرِ امراضِ ہڈی و جوڑ، ماہرینِ امراضِ جلد و چشم اور لیڈی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ رینجرز کے ڈاکٹرز نے خواتین، بچوں اور بزرگ افراد سمیت 1 ہزار 447 مریضوں کا طبی معائنہ، تشخیص اور مفت ادویات فراہم کیں۔

میڈیکل کیمپ میں موبائل لیبارٹریز کے ذریعے مریضوں کے ایکسرے، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ 25 مریضوں کو آئی لینز لگوانے کیلئے خصوصی کارڈز بھی جاری کیے گئے اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم ہوئے۔

علاقے کے لوگوں نے میڈیکل کیمپ کے اہتمام پر پاکستان رینجرز کے اقدام کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزید میڈیکل کیمپس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے میڈیکل کیمپس کا اہتمام جاری رکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گورنرسندھ نے کراچی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا

 

Related Posts