پرائیویٹ اسکولز کی والدین کو7ماہ کی فیسیں اقساط میں ادا کرنیکی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh private schools allow parents to pay fees in installments

کراچی :سندھ بھر میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے 28 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے والدین کو سات ماہ کی فیسیں اقساط میں ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف ایسوسی ایشن از خود کاروائی کرے گی ۔

کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں حیدر علی ،شہزاد اختر اورطارق شاہ ودیگر کا کہنا تھا کہ بچے تعلیمی اداروں میں زیادہ محفوظ ہوں گے ۔ حکومت سندھ کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا ۔

حیدر علی اور شہزاد اختر نے اعلان کیا کہ ان بچوں کو فری شپ دی جارہی ہے جن کے والد کورونا وائرس میں انتقال کرگئے ہیں ۔ سات ماہ کی فیسیں ادا نہ کرنے والے والدین آسان اقساط میں فیس ادا کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 28 ستمبر کے بعد بھی کارروائی ہوگی۔وزیرِ تعلیم سندھ

شہزاد اختر اورطارق شاہ کا کہنا تھا کہ بیشتر اسکولز بند ہونے کے قریب ہیں۔ والدین کو اسکول انتظامیہ کو درپیش مسائل کا بھی احساس ہونا چاہیے ۔

Related Posts