سندھ پولیس کے اہلکاروں کابھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس کے اہلکاروں کابھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ
سندھ پولیس کے اہلکاروں کابھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ

کراچی: سندھ پولیس کے اہلکاروں و دیگر نے اسکیل ا پ گریڈ نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرز پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی پولیس اسٹاف کا احتجاج کے حوالے سے اتفاق اور رابطے تیز کردیئے گئے ہیں جبکہ احتجاج میں  وفاقی ملازمین کے طرز پر احتجاجی حکمت عملی اپنانے کا قوی امکان ہے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت وی آئی پی ڈیوٹی کابائیکاٹ اور دیگر آپشنز پر غور ہیں۔

واضح رہےکہ دیگر تمام صوبوں کی طرح سندھ پولیس لوئر اسٹاف کے اسکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر احساس محرومی پایا جاتا ہے جس بنا پر عدم اعتماد کی فضاء ہے اور غم و غصہ بڑھ رہا ہے ۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار احتجاج سے قبل اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے احتجاج کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں اور اسلام آباد احتجاج کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد سندھ پولیس کا احتجاج شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کےاحتجا ج کے اطلاعات پر اعلیٰ حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے وی آئی پی ڈیوٹی چھوڑنے اور ڈیوٹی کے بائیکاٹ سے شہر میں نقص امن کا خدشہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts