اب یہ ڈاکوؤں سے عوام کا تحفظ کریں گے؟ سندھ پولیس نے سگریٹ بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو ٹریبیون

اللہ رحم فرمائے، اب یہ لوگ ڈاکوؤں سے عوام کی حفاظت کریں گے اور کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ کریں گے؟ ایسا لگتا ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کی بجائے لوگوں کو لوٹنے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ شروع کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک اطلاع سامنے آئی ہے کہ نواب شاہ میں تھانہ بچل پور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیو نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بچل پور صادق وگن، ہیڈ محرر ماجد میر جت، ہیڈ کانسٹیبل شیر محمد سرگانی کے خلاف تعلقہ تھانہ نواب شاہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

پی ٹی آئی کی ایک اور لاش زندہ ہوگئی

ایس ایس پی تنویر تنیو نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم ایس ایچ او فرار ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقدمہ ٹرک ڈرائیور صاحبزادہ ولد شہزادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی تنویر تنیو نے کہا کہ واردات میں ملوث محکمے کے ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts