وزیر بلدیات سندھ کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر بلدیات سندھ کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
وزیر بلدیات سندھ کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی:وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شہر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، سید ناصر حسین شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں شاہراہوں اور اضلاع کے دورے کے موقع پر نالوں کی مسلسل صفائی کے لئے افسران کو ہدایات دیں۔

وزیر بلدیات نے اس موقع پر مختلف شاہراہوں اور اضلاع کے دورے کے موقع پر نالوں کی مسلسل صفائی کے حوالے سے افسران کو ہدایات دیں۔صوبائی وزیر نے نالہ ہجرت کالونی، کرلی نالہ، نیوکراچی نالہ سمیت مختلف برساتی نالوں اور فشری میں واقع نالے کا بھی دورہ کیا۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے38 بڑے نالے کے ایم سی کے زیر انتظام ہیں جن کی صفائی بھی بنیادی طور ان کی ذمہ داری بنتی ہے،تاہم ورلڈ بینک کے تعاون سے سوئیپ کے تحت برساتی نالوں کی صفائی کے لئے جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

ایمرجنسی بنیادوں پر تمام شہر میں صفائی پوری رفتار سے جاری ہے،تمام نالوں سے کچرا نکال کر لینڈ فل سائیٹ پر لگاتار منتقل کیا جارہا ہے،کسی بھی کنٹریکٹر کو کام کے بنا رقم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی،ڈی ایم سیز کے نالوں کی صفائی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی گرانٹ مختص کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی صورت میں سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے لئے وقت درکار ہوتا ہے، کیونکہ قدرتی پانی کی رفتار اور مقدار برساتی پانی کی نکاسی کے لئے بنائی گئی گزرگاہوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتی ہے لہٰذا پانی کی نکاسی میں کچھ وقت لگتا ہے، تاہما تمام متعلقہ بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ برسات کے تھمتے ہی سڑکوں پر جمع شدہ پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات کریں۔

سڑکوں پر جمع شدہ پانی نہ صرف ٹریفک جام کا سبب بنتا ہے بلکہ شہریوں کا وقت اور فیول الگ ضائع ہوتا ہے۔ لہذا ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے شاہراہوں سے بارش کے پانی کی نکاسی ضروری ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ برساتی پانی کے سبب ٹریفک جام کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے وہاں پر موجود ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں اور صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں کیونکہ ٹریفک پولیس بارش کی پروا کئے بغیر ٹریفک کی روانی اور عوام کو سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ کے الیکٹرک سے برسات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ کارونا کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہی ہے لہذا گرمی کے اس موسم میں لائٹ کا جانا ناقابل برداشت ہے۔ناصر حسین شاہ نے دورے کے موقع پرلوگوں سے بات چیت بھی کی اور افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔

Related Posts