غیر قانونی اشتہارات، ایم ایم نیوز کی خبر پر انکوائری، 3 سرکاری افسران کو سزائیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Local Government Board bans 3 officers

کراچی : بلدیہ شرقی کے محکمہ بیرونی اشتہارات میں سنگین بد عنوانیوں پر مشتمل ایم ایم نیوز ٹی وی کی 21 اکتوبر کو شائع کی گئی خبر پر ہونے والی انکوائری مکمل ، سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے 3 ذمہ داران کو 5 سال تک ترقی اور 3 سال کے انکریمنٹ روکنے سمیت بلدیہ شرقی اور جنوبی میں کسی بھی عہدے پر تعینات کرنے پرپابندی عائد کردی۔

افسران کی سابقہ گریڈ میں تنزلی کے احکامات بھی جاری، کل تک افسران کہلائے جانے والے ملازمین کی فہرست میں شامل ہوگئے۔سندھ حکومت محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بلدیہ ضلع شرقی محکمہ ایڈورٹائزمنٹ میں غیر قانونی اشتہاری سائٹس،اسٹیمرز،پول سائن سمیت دیگر ڈیوائزز لگواکر حکومتی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے والے تین افسران جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص سومرو،اسسٹنٹ ڈائیریکٹراخلاق احمد سمیت غیر قانونی اسٹیمرز اور بینرز کے کنگ کہلائے جانے والے انسپکٹر فضل عباس کیخلاف چارج شیٹ جاری کرنے کے بعد ان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی کردیاہے۔

مزید پڑھیں:سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سرپرستی ، ایم سی اختر شیخ نے اشتہارات کی بھر مار کردی

واضح رہے کہ ضلع شرقی کی مختلف شاہراہوں پر غیر قانونی اشتہاری سائٹس،بینرز،اسٹیمرز،موونگ پبلسٹی سمیت دیگر ایڈورٹائزمنٹ ریوائزز کے ذریعے حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پرمذکورہ تین افسران جس میں اسسٹنٹ وقاص سومرو،اسسٹنٹ اخلاق احمد اور انسپکٹر فضل عباس کو معطل کرکے ان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جاوید کلوڑ اور میونسپل کمشنروسیم سومرو کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔

گذشتہ دنوں محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے وقا ص سومرو،اخلاق احمد اور فضل عباس کیخلاف چارج شیٹ جاری کردی تھی تاہم اس کے بعد مذکورہ تینوں افسران کیخلاف سزاؤں کا فیصلہ بھی کردیا گیا ہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے مذکورہ فیصلے کے بعد محکمہ بلدیات کی کرپٹ مافیا میںکھلبلی مچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ جاتی کارروائی اور سزائیں نہ ہونے کے باعث سندھ میں کرپٹ افسران کے حوصلے بلند ہو چکے تھے ، محکمہ جاتی اس کاروائی کو محکمہ بلدیات کے لیے ایک مثال قرار دیا جا رہا ہے جس میں سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ایم ایم نیوذ ٹی وی کی خصوصی رپورٹ پر نہ صرف ایکشن لیا بلکہ انکوائری مکمل کر کے محکمہ جاتی مروجہ سزا بھی دے ڈالی جس سے کرپشن میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

Related Posts