ہالی ووڈ فلمی سیریز جیمز بانڈ کی اداکارہ تانیہ رابرٹس 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالی ووڈ فلمی سیریز جیمز بانڈ کی اداکارہ تانیہ رابرٹس 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
ہالی ووڈ فلمی سیریز جیمز بانڈ کی اداکارہ تانیہ رابرٹس 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہالی ووڈ کی مشہور و معروف فرنچائز جیمز بانڈ کی اداکارہ تانیہ رابرٹس  65 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کا اصلی نام وکٹوریہ لی بلم تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ وکٹوریہ زیادہ تر اپنے اسٹیج کے نام تانیہ رابرٹس کے نام سے مشہور ہوئیں۔ ان کا انتقال 65 برس کی عمر میں ایک ہسپتال میں علاج کے دوران ہوا۔

کرسمس کی شام تانیہ رابرٹس اپنے کتوں کو واک کروا کر جب واپس آئیں تو بے ہوش ہوگئیں جس کے بعد انہیں علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

بے ہوشی اور علاج کے دوران تانیہ رابرٹس کی حالت میں کبھی بہتری نہ آسکی اور کیلیفورنیا کے ہسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔ تانیہ رابرٹس امریکی شہر نیو یارک میں سن 1955ء میں پیدا ہوئی تھیں۔

تانیہ رابرٹس نے اپنے کیرئیر کی ابتداء ایک ماڈل کی حیثیت سے کی۔ اداکارہ نے بہت سی فلموں میں رولز کیے جن میں سے 1977ء کی کامیڈی فلم راکٹ اور 1982ء کی فلم بیسٹ ماسٹر شامل ہیں۔1984 شینا دی کوین آف جنگل میں تانیہ رابرٹس نے مرکزی کردار نبھایا۔

بعد ازاں تانیہ رابرٹس نے جیمز بانڈ فرنچائز کی فلم اے ویو ٹو اے کِل  میں ایک اہم کردار نبھایا جس سے انہیں شہرت ملی۔ فلم میں تانیہ رابرٹس نے امریکی ماہرِ ارضیات اسٹیسی کا کردار ادا کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

Related Posts