سندھ دھرتی ہماری ماں ہے، ایگزیکٹو اختیار شیئر نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad offered MQM to discuss the new LG Act

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی آئین میں موجود ایگزیکٹو اختیارات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرے گی اگر کسی کے دماغ میں یہ خناس ہے تو وہ نکال دے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہماری ماں ہے اور جو ہماری ماں کے ٹکڑے کرنے کی جو بات کرے گا ہم سب اس کے سامنے کھڑے ہو جائیں گے۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان کراچی کے بارے میں مل کر کام کرنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنی پریس کانفرنس میں ایک بات جو پچھلے چھ مہینے سے کہہ رہا ہوں کہ مہربانی کر کے میڈیا ایک مثبت کردار ادا کرے۔

صوبہ سندھ میں ہم اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہم نے سب سے پہلے کورونا کے خطرے کا احساس کیا جبکہ وفاقی حکومت اور بقیہ صوبے اس بارے میں زیادہ سنجیدہ نہیں تھے لیکن ہماری کارکردگی دیکھ کر سب نے اس کی پیروی کی۔

انہوں نے میڈیا کے مالکان اور نمائندوں سے درخواست کی کہ اس ملک کے لوگوں کی جان بچانے کے لیے ایک مثبت کردار ادا کریں، تکلیف ہر کسی کو آئی ہے لیکن جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے کچھ دوست اپنی عقل و فہم کا استعمال کرتے ہوئے کبھی آئین کو پامال کرنے کی بات کرتے ہیں، جو آئین میں چیزیں نہیں ہیں، جو ہو نہیں سکتیں، ان کی بات کرتے ہیں اور میری اس پیاری دھرتی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بات کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان چاروں صوبوں پر مشتمل ہے اور آئین میں صوبوں کی حدود کے بارے میں بھی باتیں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ سندھ ہماری ماں ہے اور جو ہماری ماں کے ٹکڑے کرنے کی جو بات کرے گا ہم سب اس کے سامنے کھڑے ہو جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی کم عقلی میں یہ باتیں کر جاتے ہیں، ان کو سمجھ نہیں آتی لیکن میں ایک بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی حالت میں کوئی بھی سندھ صوبے، سندھ اسمبلی اور سندھ حکومت کی آئین میں موجود ایگزیکٹو پاورز کسی کے ساتھ شیئر نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں منتخب لیڈر اور قائد ایوان کی حیثیت سے یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ جس کسی کے بھی دماغ میں یہ خناس، فتور یا بھوسا ہے وہ نکال دے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے اقدامات کیے جاتے ہیں، ہمیں پتہ نہیں ہے کہ ہندوستان کشمیر میں کیا کر رہا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر آپ نے سفارتی لحاظ سے غلطیاں کی ہیں لیکن اس سے توجہ ہٹانی ہے اور توجہ ہٹانی ہے تو سندھ حکومت، پاکستان پیپلز پارٹی اور کراچی کے علاوہ کوئی چیز ملتی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ باتیں اس وقت شروع ہوئیں جب کراچی میں برسات ہوئی اور حالات خراب ہوئے۔

Related Posts