سندھ میں کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک تعلیم کیلئے ایپ متعارف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک تعلیم کیلئے ایپ متعارف
سندھ میں کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک تعلیم کیلئے ایپ متعارف

کراچی: صوبہ پنجاب کے بعد آن لائن تعلیم کے میدان میں سندھ حکومت نے بھی کمر کس لی، کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک تعلیم کیلئے ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے آن لائن تعلیم کی ایپ متعارف کروائی ہے جو انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں تعلیم دے سکے گی۔

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک بچوں کو آن لائن تعلیم دی جاسکے گی جس کیلئے ایپ متعارف کروائی گئی جس میں بچوں کو تعلیم دینے کے لیے جدید طریقۂ کار استعمال کیا گیا ہے۔

پیغام کے ساتھ ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جاری کردہ ایپ کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کے دوران تعلیمی عمل تعطل کا شکار ہے۔

ویڈیو پیغام کے مطابق سندھ حکومت، اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف اور سبق میوز نے مشترکہ کاوش کے ذریعے ایپ تخلیق کی تاکہ بچے اپنے تعلیمی عمل میں اس سے استفادہ حاصل کرسکیں اور لاک ڈاؤن سے ان کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

ایپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ ایپ کے جی سے لے کر 5ویں جماعت کے بچوں کو انگریزی، اردو، ریاضی اور سائنس کے مضامین میں تعلیم دے سکتی ہے جو تین زبانون یعنی انگریزی، اردو اور سندھی میں دستیاب ہے۔ 

Related Posts