کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کی بحالی کا فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کر دیں گے۔ عدالت نے پی ٹی اے حکام کو شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کو 5جولائی تک ملتوی کردیا۔
یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی اے نے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔جس پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ناصر حسین شاہ سے شادی کرلی، نجی ٹی وی کا دعویٰ