سندھ ہائیکورٹ،زائد قیمت اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کے خلاف آپریشن کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے پورشن کی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا
سندھ ہائی کورٹ نے پورشن کی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے زائد قیمت اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

بلدیہ عظمی کراچی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دودھ کی فی کلو قیمت 110 روپے مقررکی گئی ہے۔جسٹس اقبال کہلوڑو نے استفسارکیا کہ یہ قیمت کس بنیاد پر110 روپے قیمت مقرر کی گئی۔

دودھ میں کیمیکل ملانے کی اطلاعات آرہی ہیں،معیار کون چیک کرتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی دودھ کا معیار چیک کرتی ہے۔

اس پرعدالت نے اسسٹنٹ کمشنرپربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ اوپرکیوں بیٹھے ہیں اورآپ کا کام اس کودیکھنا ہے۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کراچی میں 160 روپے فی کلو دودھ مل رہا ہے۔

آپ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لے رہے ہیں اور آپ کو چاہئے کہ کام بھی کریں۔عدالت نے حکم دیا کہ فوڈ اتھارٹی بھی سورہی ہے،ان کو چاہئے کہ آج سے آپریشن شروع کریں۔

اس پر سندھ فوڈ اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ ہم روزانہ چھاپے ماررہے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ صرف دکھاوے کے چھاپے نہیں چاہئیں،جا کر کام کریں۔

بلدیہ عظمی کراچی کے وکیل نے مزید بتایا کہ کمشنر کراچی خود نگرانی کررہے ہیں اورگراں فروشی کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔عدالت نے گراں فروشی اورغیرمعیاری دودھ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہوجاتا ہے مگرعمل درآمد نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت150روپے کرنے کا اعلان کردیا

عدالت نے واضح کردیا کہ یہ عوام کا براہ راست مسئلہ ہے اور ہم حکم پرعمل درآمد کرائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے سندھ فوڈ اتھارٹی اورکمشنر کراچی کو 21 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Related Posts