سندھ حکومت کراچی کو یورپی معیار کی بسیں دے گی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے ترک کمپنی کوکراچی میں یورپی معیارکی الیکٹرک بسیں لانے کی دعوت دے دی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن سے ترکش کمپنی البیارک کے ڈائریکٹر جمیل شن اوجاک نے ملاقات کی ۔

 شرجیل میمن نے ترکش کمپنی کے ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن شہر ہے جہاں بزنس کے بہترین مواقع موجود ہیں، کراچی میں ریڈ لائن، اورنج لائن ، پیپلز بس سروس اور  یلو لائن کے تحت جدید بی آر ٹی سسٹم کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 انہوں نے ترکش کمپنی کے ڈائریکٹر کو دھابیجی فری اکنامک زون میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت بھی دی۔ 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ترکش کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سمیت دیگر آپشن پرکام کرنےکے لیے تیار ہے۔

 ڈائریکٹر ترکش کمپنی  نےکہا کہ پاکستان میں کام کرنے پر انہیں فخر ہے، چاہیں گے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کام کریں ۔

Related Posts