امپورٹڈ حکومت سے کسی اچھائی کی توقع نہیں، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے ہمیں کوئی توقع نہیں، ان کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوگئی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اگر خوشحالی آنی ہے تو زراعت کے ذریعے ہی آئے گی، پانی کے ذخائر پر ہم نے پیسا لگایا، سبسڈی کی وجہ سے کسانوں نے ریکارڈ پیداوار دی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں کپاس کی پیداوار 17 فیصد بڑھی، گنّا 9.4 فیصد اور چینی کی پیداوار 24 فیصد بڑھی، دالوں اور آلو کی پیداوار میں اصافہ ہوا۔

سابق وزیراعظم  نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں ہر چیز مہنگی ہوگئی، زراعت ٹھیک نہ ہو تو ملکی سیکیورٹی خطرے میں ہوتی ہے، ساری دنیا میں کسانوں کو سبسڈی دی جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے یوریا کھاد پر 132 ارب روپے کی سبسڈی دی، ہمارے دور میں یوریا کی بوری 1800 روپے تک تھی، آج 2800 ہے، ہم جب آئے تو پوری کوشش تھی کہ کسانوں کی مدد کریں، کسانوں پر توجہ دیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Related Posts