کراچی میں لاک ڈاؤن سخت، اہم شاہراہیں بند، بدترین ٹریفک جام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Quetta doctors call for 20-day curfew to prevent coronavirus

کراچی : وزیراعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سیکورٹی فورسز نے کراچی میں لاک ڈاؤن سخت کردیا ہے، پولیس اور رینجرز نے شہر کی اہم شاہراہیں بند کردی ہیں ، سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز سیکورٹی حکام کو لاک ڈاؤن کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کی ہدایات جاری کی تھیں۔

پولیس اور رینجرز نے آج صبح ہی سے اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے آمد ورفت روک دی ہے جبکہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والے شہریوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پولیس و رینجرز نے شاہراہ فیصل، کورنگی روڈ، یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح، لیاقت آباد، شاہراہ پاکستان، قیوم آباد،بلوچ کالونی دیگر اہم شاہراہیں بند کرکے آمد و رفت بند کردی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکپتن میں عوام الناس کے کورونا وائرس سے احتیاط نہ کرنے کا انکشاف

واضح رہے کہ سندھ میں  کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر دو ہفتوں سے لاک ڈاؤن ہے تاہم کراچی میں عوام کی جانب عدم تعاون کی وجہ سے سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts