پاکپتن میں عوام الناس کے کورونا وائرس سے احتیاط نہ کرنے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکپتن میں عوام الناس کے کورونا وائرس سے احتیاط نہ کرنے کا انکشاف
پاکپتن میں عوام الناس کے کورونا وائرس سے احتیاط نہ کرنے کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع پاک پتن میں عوام الناس کے کورونا وائرس سے احتیاط نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ میں آج ایک ہنگامی صورتحال میں جہلم سے عارف والہ آیا جس پر مجھے تعجب ہوا کہ لوگ غول در غول گھوم رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیشِ نظر کہا کہ لوگوں کی رہنمائی نہیں کی جارہی، نہ ہی انہیں خود یہ علم ہے کہ وہ کس بحران میں ہیں جبکہ ضلع پاکپتن کی انتظامیہ کو کورونا وائرس کے خلاف متحرک ہونا چاہئے۔

چوہدری شہباز حسین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی کہ وہ ضلع پاک پتن کی انتظامیہ کو متحرک کریں اور کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کی روک تھام کے لیے عوام الناس کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے۔ 

Related Posts