اب جرم ثابت ہوگا تو ہی گرفتاری ہوگی، حکومت نے پولیس رولز میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sindh govt has decided to reform the police rules

کراچی: سندھ حکومت نے پولیس رولز میں اصلاحات کرنے کافیصلہ کرلیا،سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس نے ملاقات کی جس میں پولیس رولز اور جیلوں کی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ایف آئی آر کٹتے ہی متعلقہ شخص کو گرفتار کرلیا جاتا ہے لیکن دنیا بھر میں اُصول ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو کسی کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔

عام ایف آئی آر سے نہ صرف متعلقہ شخص بلکہ اسکا پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ ہماری جیلوں میں بڑی تعداد انڈر ٹرائل قیدیوں کی ہے۔ جس سے نہ صرف جیلوں بلکہ عدالتوں پر بھی بوجھ بڑھتا ہے

۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اس ضمن میں پولیس رولز میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہےتاکہ جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد کو کم اور عدالتوں پر بوجھ بھی کم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:15 پر بوگس فون کالز، شہریوں نے مددگار پولیس کو تفریح کا ذریعہ بنالیا

ہماری کوشش ہوگی کہ صرف ایسے ملزمان کو گرفتار کیا جائے جو عادی مجرم ہوں۔ان ترامیم پر تفصیلی غور و خوض شروع کردیا گیا ہے۔ جلد اس سلسلے میں موثر ترامیم کی جائینگی جسکے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

Related Posts