سندھ حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Govt has decided mobile sims of unvaccinated people should be blocked

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کے حوالے سے این سی او سی اور پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

اس سے قبل آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، جام اکرام ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ،ہیلتھ پالیمنٹری سیکریٹری قاسم سومرو، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم قاضی شاہد پرویز ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی ، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر سارا، ڈاکٹر قیصر سجاد ، سعید قریشی، کور فائیو اور رینجرز اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورے صوبے میں کورونا کے مثبت کسیز کی شرح 10اعشاریہ 3 فیصد ہوگئی ہے،کراچی میں گذشتہ روز 21اعشاریہ 58 کیسز تھے،کراچی ضلع شرقی میں گذشتہ ہفتے میں اوسطاً 29 فیصد کیسز آئے۔

مزید پڑھیں:عید کے بعد کورونا کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ صوبے میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ،عید کے بعد اب صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ 1002 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 457 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے ،جس میں 35 فیصد مریض اجتماع میں شرکت کی وجہ سے اس وبا کا شکار ہوئے،23 فیصد کو شادی کی تقریب جبکہ 17 فیصد کو مارکیٹ جانے سے لگا،12 فیصد کو دوسرے شہر جانے اور 3 فیصد کام کرنے والی جگہوں سے کورونا کا شکار ہوئے۔

Related Posts