سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت، 30 اپریل تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt observes 10 day curfew in sindh

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 30 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں،عوامی مقامات، شاپنگ سینٹرز اور سنیما سمیت تمام مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس سے کھانا گھرلےجانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی تاہم ہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق صوبے میں کسی بھی قسم کے مذہبی اجتماعات اور مزارات پر پابندی ہوگی اور تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے دوران جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ تمام شہریوں کے لیے شام 5 سے صبح 8 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی اور اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں وفاق کی جانب سے مستثنیٰ قراردیےگئے شعبے شامل ہیں تاہم کھلنے والے تمام شعبوں اور صنعتوں کے لیے ایس او پی جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کیلئے توسیع، تعمیراتی صنعت کھولنے کا اعلان

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، ایکسپورٹس اور لوکل سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ پروگرامنگ، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ، پودوں کی نرسری، زراعت کی مشینری اور آلات بنانے والی انڈسٹری، شیشہ انڈسٹری، جانوروں کے اسپتال، ایکسپورٹس انڈسٹری بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کھلنے والے کاروبار اور صنعتوں کے لیے کام کرنے کی اجازت کے لیے ایس او پیز کے حوالے سے بھی دو الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں ۔

Related Posts