شہر قائد میں قبرستان کی زمین مختص کرنے کا فیصلہ، سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں قبرستان کی زمین مختص کرنے کا فیصلہ، سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی گئی
شہر قائد میں قبرستان کی زمین مختص کرنے کا فیصلہ، سمری صوبائی کابینہ کو بھجوا دی گئی

کراچی: سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے  قبرستان کی زمین مختص کی جائے تاکہ عوام کو اپنی میتوں کے کفن دفن میں پریشانی کا سامنا نہ ہو جبکہ فیصلے کی سمری حتمی منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ 

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں قبرستان کے لیے خصوصی طور پر زمین مختص کی جائے جسے کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے حلقہ این اے 265 کا الیکشن کالعدم

اجلاس میں  کمشنر کرا چی، میٹروپولیٹن کمشنر، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت حکومت سندھ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔  حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں 203 قبرستان محکمہ کے ایم سی کے زیر انتظام ہیں تاہم آبادی میں بے تحاشا اضافے کے باعث قبرستان کے لیے دی گئی جگہ انتہائی قلیل ثابت ہوئی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ گڈاپ میں 300 ایکڑ، بن قاسم میں 200 ایکڑ، ویسٹ میں 200 ایکڑ اور ایسٹ میں 100 ایکڑ زمین مختص کی جائے۔ قبرستان کے لیے زمین مختص کرنے کی سمری کی منظوری صوبہ سندھ کی کابینہ سے لی جائے گی جس کے بعد ہی قبرستان کے لیے  مجوزہ زمین  مختص کی جاسکے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان  نے  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی کہ آزاد کشمیر کے حالیہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے امداد دی جائے۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، تاہم زخمیوں اور املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کے بعد امدادی پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے امداد دی جائے۔ وزیر اعظم

Related Posts