کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا نتیجہ نکل آیا۔
سندھ سرکار نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو صوبہ سرحد سے لاکر ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کا ڈپٹی کمشنر کا مقرر کردیا۔
23جولائی کو چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فرحان غنی خان کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ گریڈ 19 کے ضیاء الرحمان کو ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کر دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ محکمہ ایس جی اینڈ سی ڈی نے 23 جولائی کو نوٹیفکیشن نمبر NO:SOI(SGA&CD)-1/08/2019(06) جاری کر دیا ہے جس میں پرویژنل مینجمنٹ سروس(پی ایم ایس) گریڈ 19 حکومت کے پی کی افسر ضیاء الرحمان کو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
سابق ڈی سی سینٹرل کراچی فرحان غنی کو ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات و ٹاؤن پلاننگ کر دیا گیا ہے یہ عہدہ پہلے سے خالی تھا۔
مزید پڑھیں: شاہ فیصل کالونی میں مخدوش عمارت ایک طرف جھکنے لگی، عوام میں خوف پھیل گیا