کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی شعبے کی جامعات کے طلباء کو 40 ملین روپے کے وظائف دیئے جائیں گے۔
یہ اسکالرشپ رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کی جامعات کے بی ایس / ایم ایس / ایم فل / پی ایچ ڈی کے طلباء اور نجی شعبے کی جامعات کے ایم ایس / ایم فل / پی ایچ ڈی کے طلباء کیلئے میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر دی جائینگی۔
یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وائس چانسلر پبلک یونیورسٹیز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں سینئر ایڈوائزر برائے یونیورسٹیزاینڈ بورڈ نثار کھوڑو ، وزیر بلدیات ناصر شاہ ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز شریک ہوئے، تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے پانچ جامعات کو دیہی علاقوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب قائم کرنے کیلئے 25 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سفارش پر دیہی علاقوں کی پانچ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں آئی ٹی لیبز کے قیام کیلئے ہر ایک کو 5 ملین روپے کی شرح سے 25 ملین روپے تقسیم کیے، ان جامعات میں شیخ ایاز یونیورسٹی شکار پور ، بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر ، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ خیرپور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد اور بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی شامل ہیں۔مراد علی شاہ نے 26 تحقیقی منصوبوں کیلئے یونیورسٹیز کے فیکلٹی ارکان کو 45.7 ملین روپے بھی تقسیم کئے جن میں جامعہ سندھ جامشورو، جامعہ کراچی ، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی،مہران یونیورسٹی جامشورو ، ڈاؤ یونیورسٹی ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور، آئی بی اے یونیورسٹی سکھر ، بیگم نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یونیورسٹی میں اسمارٹ کلاسز کی تعلیم کا جدید تصور پایا جاتا ہے اس طرح کے ماحول میں ای لرننگ اور آن لائن تعلیم کی ضرورت ہے۔
یونیورسٹیوں میں اسمارٹ کلاس رومز کا قیام خواب نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عاصم نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اسمارٹ کلاس رومز کے قیام کیلئے فنڈز فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے اور پہلے مرحلے میں کمیشن نے سات نئی قائم شدہ / پسماندہ یونیورسٹیوں کو فنڈ دینے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مندرجہ ذیل یونیورسٹیز کو ہر ایک کیلئےتین ملین روپے کے حساب سے 21 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور ، بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر ، بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ خیرپور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد اور شہید اللہ بخش سومرو آرٹس اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی جامشورو شامل ہیں۔
Karachi: (April 8th, 2021) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah presides over a Public Sector Universities meeting here at CM House.
Media Cell Team
Sindh Chief Minister House.https://t.co/ggERO3kIgJhttps://t.co/ZuA6lcPj8ghttps://t.co/XPyVBUI33Qhttps://t.co/cjIgNjj5Bc pic.twitter.com/cCNKdI65hX— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) April 8, 2021