سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی
سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی ہے، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تمام کاروبارایس اوپیزکے تحت کھولے جاسکیں گے،انہوں نے کہا کہ امیدہے کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔

واضح رہے کہ کراچی کے تاجروں نے سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے جمعہ کو مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے، کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں دکانیں 6 بجے بند کرنے کا اعلان مسترد کرتے ہیں۔

تاجر رہنما جمیل پراچہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ دکانیں 8 بجے ہی بند کریں گے، ہم کل جمعہ کو کسی صورت کاروبار بند نہیں کریں گے۔ جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ اگر زور زبردستی کی گئی تو ہم احتجاج کریں گے۔

صدر آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی پالیسیاں منظور نہیں، کراچی میں ٹریفک کی سنگین صورت حال ہے، محدود وقت کی وجہ سے صورت حال مزید سنگین ہوجاتی ہے، خدارا ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

عتیق میر نے مزید کہا کہ موجودہ بحران میں حکومت کا ساتھ دینا چاہتے ہیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، تین دن کا وقت دے رہے ہیں فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت کی جانب سے مارکیٹیں اور دکانیں 6 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گی۔

تاہم اب سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دکانیں اور کاروباری مراکز رات 8بجے تک کھولے جاسکے گے۔سندھ حکومت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے رات 8بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، اوقاتِ کاروبار تبدیل، 50 فیصد دفتری عملے کو گھر سے کام کا حکم

Related Posts