سندھ حکومت کا صوبے میں گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سندھ حکومت کا صوبے میں گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا
سندھ حکومت کا صوبے میں گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا، مذکورہ فیصلے کا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری گیا ہے، محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ کے مطابق ایک ہزار سی سی گاڑی پر ایک لاکھ روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ کے مطابق 2 ہزار سی سی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، 2 ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

دوسری جانب گھریلو صارفین کیلئے بجلی 95 پیسے تک مہنگی کیے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخ میں اضافے کی درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ درخواست میں بجلی کے گھریلو صارفین کیلئے ایک سلیب کا فائدہ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان سامنے آیا۔ کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی اجازت مانگ لی۔

دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے 1اعشاریہ 79 روپے کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست بھی جمع کرائی گئی۔اس درخواست کی سماعت 2 فروری کو شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کو نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موسمِ سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں: یورپی ایوی ایشن ایجنسی کا پی آئی اے پروازوں پر عائد پابندی ہٹانے سے انکار

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے سردیوں میں کم نرخوں پر بجلی کی دستیابی یقینی بنانے کی منظوری دی۔ گھریلو، کمرشل اور عمومی صارفین کیلئے ریٹ 12اعشاریہ 96 روپے فی یونٹ ہوگا۔

Related Posts