سندھ حکومت نے اسپتال سے میت کی منتقلی کیلئے میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری سطح پر ایمبولینس سروس فراہمی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سیکرٹری صحت نے اپنا جواب جمع کرادیا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے میت گاڑی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں 25 میت گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔
سندھ حکومت کا کراچی میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس چلانے کا فیصلہ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ میت منتقلی کیلئے ایمبولینس نہیں اب میت گاڑی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ اپنے پیاروں کے علاج کیلئے چھوٹے شہروں سے کراچی یا حیدرآباد جیسے بڑے شہروں میں آنے والے افراد کے لواحقین کو ایک بڑا خرچ اس وقت برداشت کرنا پڑتا ہے جب ان کے پیارے دنیا سے چلے جاتے ہیں اور میت آبائی علاقے کو واپس لے جانے کے لیے نجی ایمبولینس سروس کے ڈرائیور بھاری کرایہ مانگتے ہیں۔