کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شاپنگ مالز ہفتے میں سات دن کھلے رکھنے کی اجازت دے دی۔ کاروبار کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں شاپنگ مالز کی ہفتہ وار بندش ختم کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مال انتظامیہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ہفتے میں 7 دن کاروبار کرسکتی ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ سندھ کا کہنا ہے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں اس حکم نامے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ترجمان کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے حکومتی ٹیمیں شاپنگ مالز کا دورہ کریں گے اگر ایس او پیز کی خلاف کی گئی تو متعلقہ شاپنگ مال کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکتا ہے۔
سندھ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ حکم نامہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کے شاپنگ مالز پر لاگو نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دیدی، نوٹیفکیشن جاری