سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab is criticizing the federal government

کراچی: ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبہ بھر میں بالخصوص کراچی میں کھیلوں کے ذریعہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی کی کرکٹ اکیڈمی میں بیڈ منٹن کورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تفریحی سرگرمیوں کا رجحان اس امر کی گواہی دیتا ہے کہ حکومت سندھ امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے تفریحی مشاغل سے بھی غافل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں سڑک کو کورنگی کے نوجوان کرکٹر فواد عالم سے موسوم کرنا حکومت سندھ کا شہر کے کھلاڑیوں سے اظہارِ محبت ہے۔

اس موقع پر کرکٹر فواد عالم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے علاقہ کورنگی کی ایک سڑک کو مجھ سے موسوم کرنا میرے لئے فخر کا باعث ہے جس پر میں بیرسٹر مرتضی وہاب اور حکومت سندھ کا شکر گزار ہوں۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی شہریار میمن سمیت علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم بدترین شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، نصرت واحد

Related Posts