سندھ حکومت صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا آغازکررہی ہے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب
محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب

کراچی:ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لئے صحت مند اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر فرد اس ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے پودے ضرور لگائے۔

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ حکومت کی شجر کاری مہم کے تحت جھیل پارک میں پودے لگائے،اس موقع پر ڈی جی پارکس اور دیگر متعلقہ افسران مشیر ماحولیات کے ہمراہ موجود تھے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے اور ہم عوام کے ساتھ مل کر صوبہ سندھ کو سرسبز بنائیں گے اور اربن فاریسٹ منصوبہ کے تحت اس منصوبہ کودو حصوں میں بنا رہے ہیں جس میں پارک میں خوبصورت درختوں کے ساتھ ساتھ پھل دار درخت بھی لگائیں گے۔

ہمارا وعدہ ہے کہ گرین کور اپنے شہریوں کو دیں گے۔ اپنے لئے تو سب کوسایہ چاہیئے پر درخت نہیں لگائے جارہے ہیں اس مقصد کے لیے ہم اسکول کے بچوں کو تربیت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں تمام پارکس کو کورنو پارکس سے بھر دیا گیا تھا۔ابھی ہم کینو اور پپیتے کے درخت بھی لگا رہے ہیں جس میں کے ایم سی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر اس پارک کو بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جہاں ہم کھڑے ہیں اس علاقے کی نمائندگی ہمارے پاس نہیں مگر ہم بلا تفریق کام کر رہے ہیں۔

بعد ازاں مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ندیم بابر اب حفیظ شیخ کو رسوا کرکے نکالا گیا۔ ہم نے جوتنقید کے بیج بوئے تھے اب ان کے پھل آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل نجات پاکستان کے اس شخص کے استعفیٰ کی ہے جس نے چینی اور گندم کا بحران پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاق سے ویکسین منگانے کے لئے اجازت مانگی تھی جس کا جواب تاخیر سے دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ کام وفاقی حکومت کو کرنے دیں۔ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کے مسئلے کا ایک ہی حل ہے اور وہ عمران خان کا گھر جانا ہے۔

جماعت اسلامی اپنے نظریہ پر ہے اور ہم اپنے نظریے پر قائم ہیں مگر عوامی مفاد کے لئے ہم ساتھ کام کریں گے کیونکہ تمام ناکامیوں کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ کابینہ نااہل ہو اور سربراہ ٹھیک ہو۔

انہوں نے کہا کہ نیب وزرا کی کارکردگی کو بھی دیکھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مینگروز کو کاٹنا غیر قانونی ہے جس کی نشاندہی کی جائے تو ہم قانونی کارروائی کریں گے۔

Related Posts