سندھ حکومت کا کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid-19 vaccine
سندھ حکومت کا کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ہر 18 سالہ پاکستانی جو شناختی کارڈ رکھتا ہو، تعلیمی ویزا اور کام کرنے کا اجازت نامہ رکھتا ہو، 21 مئی 2021 سے ویکسین کے لیے اہل ہوگا۔

جبکہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین مرحلے کو مزید فعال بنانے کے لیے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسینیشن سینٹر کو ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس فیصلے سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جو دن کے اوقات میں آفیس اور کاروباری مصروفیات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتے۔ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ پروفیشنل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ صحت سندھ نے اپنے ملازمین کے علاوہ نجی سطح پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسز اور دیگر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایات دیں ہیں۔

18 سے 40 سال کی عمر کے افراد کو سائنو ویک یا کینسینو بائیو ویکسین فراہم کی جاسکے گی، ایسٹرازینیکا ویکسین 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مختص ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سائنو فارم ویکسین کی محدود تعداد کے باعث اس کے استعمال کو عارضی طور پر روکا گیا ہے، مستقبل میں ویکسین کی دستیابی کے حساب سے ویکسینیشن کی فراہمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ، 131 مزید شہری جاں بحق

Related Posts