کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد میں پیر سے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، میں فیصلہ کیا گیا کہ 100فیصد ویکسینیٹڈاسٹاف والے اسکول ہی ہفتے میں 6 دن کھولے جا سکیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 3 دن ایک شفٹ اور 3 دن دوسری شفٹ کی کلاسیں ہوں گی جبکہ محکمہ تعلیم کی کمیٹی اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لیگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ والدین کو اسکول مالکان ویکسی نیشن سے متعلق مکمل آگاہی دیں گے، ساتھ ہی والدین ویکسی نیشن کارڈ کی کاپی بھی اسکول میں جمع کروائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن بچوں کے والدین ویکسی نیشن کارڈ کی کاپی اسکولوں میں جمع نہیں کرائیں گے، ان کے بچوں کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں اسکولوں کی بندش کیخلاف طلبہ، والدین اور اساتذہ کا احتجاج